Baseerat Online News Portal

اب پریاگ راج کے شیلٹر ہوم میں کورونا کاقہر، 6 لڑکیوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سیل

پریاگ راج، 7 جولائی (بی این ایس )
کانپور کے بعد اب سنگم نگری پریاگ راج کے شیلٹر ہوم میں کورونا کے بڑے پیمانے پر کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ضلع کے گورنمنٹ گرلز شیلٹرہوم میں مزید تین لڑکیوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس سے پہلے بھی یہاں تین لڑکیاں کورونا متاثرہ مل چکی ہیں۔ بتادیں کہ پریاگ راج کے شیلٹرہوم میں اب تک 6 لڑکیاں کورونا کا شکار ہوگئیں۔ تین نئے معاملات کے بعدگرل چلڈرن ہاؤس کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ یہاں رہنے والی لڑکیوں کو ون اسٹاپ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ مکمل طور پر صفائی ستھرائی کے بعد ہی گرل چلڈرن ہاؤس دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شہر کے جس خلد آبادعلاقے میں گرلز چلڈرن ہاؤس چل رہاتھا، اس کو کنٹنمنٹ زون قرار دے کر تقریبا 300 میٹر کے دائرے کو بیریکیڈ کردیاگیا ہے۔پریاگراج کا یہ شیلٹرہوم شہر کے خلد آباد علاقے میں چلتا تھا۔

You might also like