Baseerat Online News Portal

امریکی ویزا کے نئے قواعد کی وجہ سے ہندوستانی طلبا کو پریشانی :سفارت خانہ

آن لائن نیوزڈیسک
امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے نے کہاہے کہ ایف ون ویزا رکھنے والے کچھ غیر ملکی طلباکے لیے ویزا سے متعلق نئی ہدایات غیر یقینی صورتحال اورمشکلات پیداکررہے ہیں۔اس رہنما خطوط کے مطابق غیرملکی طلباکو کم از کم ایک کورس کرنا پڑے گا جس میں وہ ذاتی طور پر کلاس میں شریک ہوسکیں۔ بصورت دیگرانھیں ملک بدرہونے کے خطرے کاسامناکرناپڑے گا۔بھارتی سفارت خانے کے ترجمان نے کہاہے کہ ایسے وقت میں جب امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں نے نئے تعلیمی سال کے لیے اپنے منصوبوں کااعلان نہیں کیاہے ،یہ نئی ہدایات امریکہ میں مددگارثابت ہوں گی۔ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے خواہشمند کچھ ہندوستانی طلبا کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ جو پریشانیوں کا سبب بن سکتاہے۔سوالوں کے جواب میں ، ترجمان نے کہاہے کہ حکومت ہندنے یہ معاملہ امریکہ کے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اٹھایاہے۔7 جولائی کوہندوستان – امریکی دفتر خارجہ سمپوزیم میں ، سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرینگلا نے سیاسی امور کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ ہیل کے ساتھ ہندوستان کے خدشات اٹھائے۔

You might also like