Baseerat Online News Portal

بہار: کرونا وائرس کی شدت کے باعث 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن

پٹنہ،9؍جولائی( بی این ایس )
کرونا کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظربہار میں مزید چار اضلاع کے ڈی ایم نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاک ڈاؤن 10 سے 14 جولائی تک رہے گا ، کھگڑیا اور موتیہاری میں ، 10 سے 16 جولائی تک ، مونگیر میں 10 سے 16جولائی ، اور کیمور میں 10سے 17جولائی تک لاک ڈاؤن نافذالعمل ہوگا۔ اس دوران ضروری خدمات کی فراہمی رہے گی۔ اس سے قبل ، پٹنہ ، بھاگل پور ، نوادہ ، پورنیہ ، بکسر اور کشن گنج میں ڈی ایم نے لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ خیال رہے کہ راشن اور میڈیکل اسٹورز ، سرکاری دفاتر ، اے ٹی ایم ، بینک ، دودھ اور صحافیوں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ حاصل ہے۔پٹرول پمپ اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور گھریلو سلنڈر پہنچائے جائیں گے۔ ای کامرس کے ذریعہ گھر پر سامان منگوائے جاسکتے ہیں۔ ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایمبولینس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر جانے کی اجازت ہے۔انہیں اپنے پاس ایک شناختی کارڈ رکھنا ہوگا۔بلاوجہ گھر سے نکلنے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اورجرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔جن اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ، ان میں بھاگل پور 9 سے 15 جولائی ، پٹنہ 10 سے 16 جولائی،پورنیہ 10 سے 16 جولائی، بکسر 10 سے 12 جولائی، نوادہ 10 سے 12 جولائی، کیمور 10 سے 17 جولائی، موتیہاری 10 سے 14 جولائی، مونگیر 10 سے 16 جولائی، کھگڑیا 10 سے 14 جولائی تک ۔ لاک ڈاؤن میں ڈاکٹر ، طبی عملہ جات اور صحافیوں کو استثنیٰ حاصل رہے گا ۔

You might also like