Baseerat Online News Portal

مہاراشٹرا میں مزید278 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر، پولیس میں اب تک آئے 5713 معاملات، 71 اہلکارہلاک

ممبئی،9جولائی(بی این ایس )
مہاراشٹر میں 278 پولیس اہلکاروں کی کوڈ 19 کی تصدیق ہونے سے پولیس فورس میں متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 5713 ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز ایک عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 71 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ممبئی میں سب سے زیادہ 43 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو افسران بھی شامل ہیں۔ اب تک 4531 پولیس اہلکار اس انفیکشن سے صحت مندہوچکے ہیں۔عہدیدار نے کہاکہ ریاست میں مزید 278 پولیس اہلکاروں میں انفیکشن کی تصدیق کے ساتھ ہی پولیس فورس میں متاثرہ افراد کی تعداد 5713 ہوگئی ہے۔اس وقت 1113 پولیس اہلکار زیر علاج ہیں۔اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں ریاستی وزیر داخلہ انن دیشمکھ نے کہاکہ 5713 پولیس اہلکار کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 4531 ٹھیک ہوگئے ہیں اور 71 کی موت ہوگئی ہے۔مہاراشٹرا میں ابھی تک کورونا انفیکشن کے 2 لاکھ 23 ہزار 724 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 9448 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب بھی 91 ہزار سے زائد مریض متاثر ہیں۔

You might also like