Baseerat Online News Portal

پرنس آف پارلیمنٹ کی 121ویں جینتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

سمستی پور :9؍جولائی(محمد مصطفیٰ؍بی این ایس) مرکزی حکومت کے سابق وزیر ،گواکےسابق گورنر اور پرنس آف پارلیمنٹ ، سمستی پور ضلع کے شمبھو پٹی گاؤں کے رہائشی آنجہانی ستناراین سنہا کی 121 ویں جینتی ٹاؤن بھون میں،ریاستی اعزاز کے ساتھ جوش و خروش سے منائی گئی،اس تقریب کا افتتاح رکن راجیہ سبھا رامناتھ ٹھاکرو ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے کیا،اس موقع پررکن راجیہ سبھا رامناتھ ٹھاکر نے ستناراین سنگھ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آنجہانی ستناراین سنہا سمستی پور ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی شان تھے،انہوں نے ملک و بیرون ملک میں سمستی پور ضلع سمیت پورے بہار کے نام کو روشن کیا،انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے سب سے پہلے وزیراعظم آنجہانی جواہر لعل نہرو نے انہیں پرنس آف پارلیمنٹ کالقب دیاتھا،موقع پر ضلع تعلقات عامہ افسر ریشبھ راج،ایڈیشنل کلکٹر بال مکند پرساد،سابق ضلع پارشد انوپم کمار سنگھ عرف ہیرا سنگھ،پروین کمار سنگھ،راکیش کمار سنگھ،وغیرہ موجود تھے۔

You might also like