Baseerat Online News Portal

ایکسپائری دوا واپس کرنے پر دوکاندارنے ،رالوسپا بلاک صدر کو بڑی بے رحمی سے کر دی پٹائی

سمستی پور:9؍جولائی (محمد مصطفیٰ؍بی این ایس) دلسنگھ سرائے بلاک حلقہ کے پانڈ گاؤں کے رہائشی و راشٹریہ لوک سمتا پارٹی دلسنگھ سرائےخواتین سیل کی بلاک صدر رینا دیوی شوہر منوج کمار کو کچھ لوگوں نے بے دردی سے پٹائ کر بری طرح سے زخمی کر دیا،لیکن ہجوم تماشائی بن کر دیکھتا رہا،جیسے ہی اسکی اطلاع مقامی تھانہ انچارج کو ہوئی مقامی تھانہ انچارج پولیس اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر خاتون کو سب ڈویژنل اسپتال دلسنگھ سرائے میں داخل کرایا، اور پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہو گئی،متائثرہ خاتون نے بتایا کہ صبح گاؤں کے ہی چوک پر دوا لانے گئی تھی،دوا دوکاندار کے ذریعہ ایکسپائری دوائی دے دی گئی، جب گھر آکر دیکھی تو وہ دوا ایکسپائر تھی،اسکے بعد جب ہم واپس کرنے گئے تو دوکاندار نے اس پر اعتراض کیا۔اور اپنے بیٹے اور بھتیجے کے ساتھ مل کر مجھے بے دردی سے پٹائی کر دی،اسکے علاوہ بھی مذکورہ عورت نے بہت سے دیگر الزامات عائد کیے ہیں۔ اس واقعے کو لیکر لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح ایک خاتون لیڈر کو کسی عوامی مقام پر مارنے کا حق کس نے دیا، بہر حال قانون اپنے ہاتھ میں لینے والے کو پولیس کب تک گرفتار کر پاتی ہے،اس ضمن میں تھانہ انچارج پروین کمار مشرا نے بتایا کہ درخواست کی روشنی میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

You might also like