Baseerat Online News Portal

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے مکانات اور دوکانیں مسمار کر دیں

آن لائن نیوزڈیسک
قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مکانات اور دوکانیں مسمار کر دیں۔مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے سلوان میں  وادی الجوز میں ایک دوکان  اور عین اللوزہ میں ایک مکان مسمار کر دیا۔ دونوں فلسطینی شہری کی ملکیت تھے۔مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کے اسرائیلی مرکز اطلاعات بتسلیم کے مطابق اسرائیلی حکام نے 2020 کے آغاز سے مقبوضہ بیت المقدس میں 31 فلسطینی مکانات اور 11 غیر رہائشی عمارتوں کو مسمار کیا۔

You might also like