Baseerat Online News Portal

کانپور کا دہشت گرد وکاس دوبے پولیس انکائونٹر میں مارا گیا

کانپور -10 جولائی

کانپور کا دہشت گرد وکاس دوبے پولیس انکائونٹر میں مارا گیا ۔مدھیہ پردیش میں جمعرات کے روز مہا کال مندر سے اسے گرفتار کرتے ہوئے اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس کے حوالے کیا گیا تھا بتایا گیا ہے کہ کہ یو پی کی اسپیشل فورس انتہائی سخت حفاظت میں وکاس دوبے کو اجین سے کانپور لا رہی تھی اسی دوران اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک گاڑی سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔بررا پولیس اسٹیشن کے علاقہ کے پاس  حادثہ میں کار پلٹ گئی ہے۔ جو کار حادثے کا شکار ہوئی اس میں وکاسددوبے موجود تھا کار میں سوار دیگر پولیس جوان زخمی ہوگئے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وکاس دوبے نے وہاں سے بھاگنے کی  کوشش کی بتایا گیا ہے کہ اس نے پولیس کی ریوالور چھین رکھی تھی قافلے میں شامل دوسری گاڑیوں میں سوار پولیس نے وکاس دوبے کا پیچھا کرتے ہوئے اس کا انکائونٹر کردیا ۔جس میں وہ مارا گیا ۔موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق، وکاس دوبے کی نعش کو انکاونٹر کے بعد ہیلٹ ہاسپٹل میں رکھا گیا ہے

You might also like