Baseerat Online News Portal

حیدر آباد میں شہید ہوئی مسجد اسی احاطے میں تعمیر ہوگی

حیدر آباد میں شہید ہوئی مسجد اسی احاطےمیں  تعمیر ہوگی.

(حیدر آباد بصیرت آن لائن)

10 جولائی

حیدر آباد کے سکریٹریٹ میں دو شہید ہوئی مسجدیں اور منہدم شدہ مندر کی اسی احاطے میں تعمیر ہوگی، آج سی ایم(وزیر اعلی) “کے سی آر” نے واضح طور پر کہا کہ اس واقعہ سے میں نہایت شرمندہ ہوں اور دکھ و افسوس کا اظہار کرتا ہوں کہ نئی عمارت بنانے کی لیے مقدس عمارتوں کو مسمار کیا گیا، میں معافی چاہتا ہوں اور جن لوگوں نے یہ حرکت کی ہے ان کی سرزنش کی جائے گی کہ ان لوگوں نے کس کے کہنے پر یہ کام انجام دیا ہے، سی ایم کے سی آر نے یہ بھی کہا کہ تلنگانہ ریاست سیکولر ریاست ہے، یہاں کی سرکار سب کو ایک نظر سے دیکھتی ہے، کسی بھی صورت میں اس سیکولر ازم کی روح کو خراب نہیں ہونے دیں گے، اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اسی احاطے میں  سرکاری خزانے سے کشادہ مسجد اور مندر دونوں تعمیر کیے جائیں گے.

یاد رہے کہ چند روز قبل سکریٹریٹ میں دو مسجدیں شہید ہونے کی وجہ سے لوگوں میں بے چینی پائی جا رہی تھی، دوسری جانب مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈران و دیگر تلنگانہ حکومت سے اسی جگہ دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کر رہے تھے اور اس سلسلے میں چیف منسٹر کے پیغام کے منتظر تھے.

غلام رسول قاسمی.

You might also like