Baseerat Online News Portal

چین پروزیراعظم کی غلط بیانی جاری،راہل گاندھی کاپھرحملہ

نئی دہلی11جولائی(بی این ایس )
کانگریسی لیڈرراہل گاندھی نے آج چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پرحکومت کی تنقید کرتے ہوئے الزام عائدکیاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ملک کو جھوٹ بول رہے ہیں اوردھوکہ دے رہے ہیں۔ کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرگاندھی نے کہاہے کہ ان کی پارٹی قومی سلامتی یا سرحدوں کو کمزور کرنے والی کسی بھی چیزکی حمایت نہیں کرے گی۔ کانگریس کے لیڈرنے کوویڈ 19 کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کو نشانہ بنایا اورکہاہے کہ جب حکومت کومتعدی وائرس کے پھیلاؤپرقابو پانے کے لیے مددکی ضرورت تھی توحکومت نے منہ موڑلیا۔راہل گاندھی نے کہاہے کہ وزیراعظم چین کے بارے میں جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔لیکن کانگریس ایسی پارٹی نہیں ہوسکتی جوہندوستان کوکمزور کردے ، ہمیں اپنے موقف پرقائم رہناہے۔ قومی سلامتی ہماری حیثیت کو یقینی بنا رہی ہے اورسرحدوں کو کمزور نہیں کیاجاسکتاہے۔

You might also like