Baseerat Online News Portal

وکاس دوبے انکاؤنٹر کیس : 2 درخواست دائر ، عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی11جولائی(بی این ایس )
وکاس دوبے انکاؤنٹر کیس میں سپریم کورٹ میں دودرخواستیں دائرکی گئی ہیں۔ درخواستوں میں سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایک درخواست ایڈوکیٹ انوپ پرکاش اوستھی نے دائرکی ہے۔ ایک اور درخواست پیپلز یونین آف سول لبرٹیز (پی یو سی ایل) نے دائرکی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کا انکاؤنٹر ایک سنگین جرم ہے اوریہ پورے معاشرے کے خلاف جرم ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈجج کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کامطالبہ کیاگیاہے۔جو یوپی میں انکائونٹر اورمجرمانہ سیاسی گٹھ جوڑ کے بارے میں تفتیش کرے ۔وکاس دوبے کے انکائونٹرپرکئی طرح کے اہم سوال آرہے ہیں جن کاابھی تک کوئی مناسب جواب نہیں دیاگیاہے۔اس سے یوپی حکومت اورپولیس کی ناکامی کے الزام بھی لگ رہے ہیں۔

You might also like