Baseerat Online News Portal

پرشانت کشور نے نتیش کمار سے کہا : یہ وقت کورونا وائرس سے لڑنے کا ہے، الیکشن لڑنے کا نہیں

نئی دہلی ،11 ؍جولائی (بی این ایس )
پرشانت کشور نے ہفتہ کے روز بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کوروناوائرس سے لڑنے کا ہے، انتخابات لڑنے کا اور اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کی جلدبازی لوگوں کی جان کو خطرہ میں نہیں ڈالنا چاہئے۔ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح بہار میں کورونا وائرس سے حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔ لیکن زیادہ تر سرکاری مشینری انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں۔نتیش کمارجی یہ وقت الیکشن لڑنے کا نہیں بلکہ کوروناوائرس سے لڑنے کا ہے۔ انتخابات کرانے میں جلد بازی میں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔کشور سے قبل ایل جے پی کے رہنما چراغ پاسوان اور آر جے ڈی کے تیجسوی یادو نے ریاست میں انتخابات نہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔بہار میں اکتوبر ،نومبرمیں انتخابات ہونے ہیں لیکن ابھی تک الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

You might also like