Baseerat Online News Portal

ڈاکٹر کفیل کی رہائی کو لیکر اتوار کو انصاف مارچ تیاریاں جاری:سریندر سنگھ

جمہوریت کو بچانے کے لئے طلبہ و نوجوان آگے آئیں
سمستی پور:11؍جولائی (محمد مصطفیٰ؍بی این ایس)ملک کے مشہور ڈاکٹر یوپی کے رہائشی ڈاکٹر کفیل خان کو یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی کے ذریعہ جیل میں بند کئے جانے کے خلاف 12 جولائی کو دوپہر 2 بجے سے شہر کے شاستری گلی سے آئسا انوس کے بینر تلے منعقد ہونے والے انصاف مارچ میں بڑی شرکت دلانے کے لئے ہفتے کے روز خراب موسم کے باوجود آئسا انوس کے کارکنوں نے شہر سے گاؤں تک عوامی رابطہ مہم چلائی۔انوس کے ضلع سکریٹری آصف الھدی، صدر رام کمار ،آئسا کے ضلع سکریٹری سنیل کمار ، صدر لوکیش راج ، منیشا کماری ، پریتی کماری ، نوشاد توحیدی ،محمد اعجاز ،آئسا انوس کے ضلع انچارج و سی پی آئی مالے کے رہنما سریندر پرساد سنگھ وغیرہ نے عوامی رابطہ مہم میں حصہ لیا،کارکنوں نے طلباء ، نوجوان اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک بڑا حصہ لے کر پروگرام کو کامیاب بنائیں،مالے رہنما سریندر پرساد سنگھ نے کہا کہ مناسب طبی سہولیات کی کمی کا بہانہ دینے کے بعد یوپی کی یوگی حکومت نے انہیں نشانہ بنانا شروع کیا اور حکمت عملی بنانے کے بعد انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔ انہیں جیل میں اذیت دی جارہی ہے۔ ڈاکٹر کفیل کی جیل سے جاری کی گئی ویڈیو ہم سب کو سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔مالے رہنما نے ڈاکٹر کفیل کی غیر مشروط رہائی کے مطالبہ کیا ،ورنہ اس تحریک کو تیز کرنے کا اعلان کیا ، اور اس مسئلے پر گاؤں سے شہر تک تحریک چلانے کا اعلان کیا۔

You might also like