Baseerat Online News Portal

عرفان فلاحی نے انتخاب انور ( آرزو ) کی رحلت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا

مدھوبنی:11؍جولائی ( عنایت اللہ ندوی؍بی این ایس ) الھدیٰ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین جناب عرفان فلاحی نے انتخاب انور ( آرزو ) کی رحلت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم موت سے مجھے ذاتی طور پر صدمہ پہنچا ہے، مرحوم ملنسارہونے کے ساتھ ساتھ حسن اخلاق کے پیکر تھے، مرحوم اپنے گھر اور علاقے سے دور رہ کر بھی سماج اور معاشرے کے لئے خیر خواہ تھے، ان کی اندوہناک رحلت سے میگھون و قرب و جوار میں صف ماتم بچھ گیا، اور رنج و غم کی لہر دوڑ گئی، واضح رہے کہ میگھون ٹولہ مالکانہ باشندہ مرحوم انتخاب انور ( آرزو ) بن انعام الحق صاحب مرحوم ٩/ جولائی بروز جمعرات کو بجلی کے کرنٹ لگ جانے کی وجہ سے ہریانہ کے گڑگاؤں انتقال ہو گیا، وہیں سویل ہاسپٹل میں ان کا پوسٹ مارٹم ہوا، بعدہ ان کی تدفین کا عمل دھلی کے شاھین باغ میں ہوا، دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی المناک موت کا گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطاء فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے (آمین)

You might also like