Baseerat Online News Portal

ڈیزل کی قیمت میں پھراضافہ

نئی دہلی12جولائی(بی این ایس )
قومی دارالحکومت میں چار دن کے وقفے کے بعد اتوار کے روز ڈیزل کی خوردہ قیمت میں 16 پیسے فی لیٹرکااضافہ کیاگیاہے۔اس کے بعد ڈیزل اب 81 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے یہ اطلاع دی۔ قومی دارالحکومت میں اب ڈیزل کی شرح کو بڑھا کر 80.94 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔ آج تک ڈیزل کی یہ سب سے زیادہ قیمت ہے۔آئل کمپنیوں نے پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاہے اور یہ 80.43 روپے فی لیٹرپربرقرار ہے۔ہر ریاست پٹرول اورڈیزل پرمختلف مقامی سیلز ٹیکس یا ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائدکرتی ہے۔ اس کی وجہ سے ریاستوں کے مطابق صارفین کے لیے ڈیزل اورپٹرول کے نرخ بدل جاتے ہیں۔یہ اضافہ جولائی کے شروع میں ہواتھا۔

You might also like