Baseerat Online News Portal

6 ماہ کے اندرپارلیمنٹ کا سیشن بلانا مرکز کا آئینی فرض ،حکومت اپنی ذمہ داری پورا کرے گی: ارجن رام میگھوال

نئی دہلی،12جولائی(بی این ایس )
کورونا کی وبا کے بیچ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن چلنے کی پوری امیددکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے اتوار کے روز کہاکہ مرکز کا آئینی فرض ہے کہ وہ 6 ماہ کے اندر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرے اور حکومت اپنی ذمہ داری کو یقینی طور پر نبھائے گی۔ بتادیں کہ مرکزی وزیر کا یہ بیان ان افواہوں کے بعد سامنے آیا ہے کہ اس سال کورونا وائرس وبا کی وجہ سے مان سون کا اجلاس نہیں ہوگا۔میگھوال نے مزید کہا کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا اسپیکر وینکیا نائیڈو کے درمیان پارلیمنٹ سیشن کے دوران سماجی فاصلے سے متعلق رہنما خطوط پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بھی ایک میٹنگ ہوئی ہے تاکہ کورونا وائرس کا انفیکشن نہ پھیل سکے۔ انہوں نے کہاکہ 8 نئے اصول بنائے گئے ہیں اور پارلیمنٹ کے ذریعہ جاری کئے جارہے ہیں۔ ان قوانین میں ماسک پہننا، معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنا، اور ہاتھ صاف کرنا شامل ہیں۔ مرکزی وزیر میگھوال نے کہاکہ پارلیمنٹ اجلاس کے انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور مجھے یقین ہے کہ مان سون کا اجلاس جلد منعقد ہوگا۔

You might also like