Baseerat Online News Portal

خاتون کو پیٹتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوتے ہیں انتظامیہ آئے حرکت میں

سمستی پور :12؍جولائی (محمد مصطفیٰ؍بی این ایس) سمستی پور ضلع کے کلیان پور تھانہ حلقہ کے متھرا پور ٹارا پنچایت کے رمولی گاؤں میں گذشتہ دنوں ونئے کمار تریویدی کی بیوی آرتی دیوی کے ساتھ نصف درجن سے زیادہ لوگوں نے لاٹھی ڈنڈے اور لوہے کی رڈ سے مار پیٹ کر بری طرح سے زخمی کر دیا ، لواحقین نے زخمی خاتون کو علاج کے لئے سی ایچ سی کلیان پور میں داخل کرایا۔ جہاں بنیادی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے نازک حالت کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لئے ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ ریفر کر دیا ۔زخمی خاتون نے پڑوس کے ہی نصف درجن بدمعاشوں کے خلاف نازیبا حرکت،بد سلوکی اور سونے کا چین کے علاؤہ 25 سو روپے اسکے شوہر سے چھین لینے کا الزام عائد کیا،لیکن خاتون کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے دیکھ ایس پی وکاس ورمن نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے کلیان پور تھانہ کو فوری کاروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیا،ہدایت ملتے ہی کلیان پور تھانہ انچارج برج کشور سنگھ نے رمولی گاؤں کے رہائش شمبھو تریویدی کو گرفتار کرمزید کارروائی میں مصروف ہو گئے۔

You might also like