Baseerat Online News Portal

اطفال کے ماہر ڈاکٹر کفیل کی رہائی کے مطالبہ کو لیکر نکالا احتجاجی مارچ

سمستی پور:12؍جولائی(محمد مصطفیٰ؍بی این ایس)شہر کے شاستری گلی سے آئسا انوس کے کارکنوں نے اپنے اپنے ہاتھوں میں نعرے لکھی ہوئی تختیاں کے ساتھ ڈاکٹر کفیل کو رہا کرنے راسوکا لگانے کے خلاف جسمانی فاصلے بناتے ہوئے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ مارچ نکالا۔احتجاجی مارچ شہر کے اہم شاہراہوں سے گزرتے ہوئے اوور برج گولیمبر پہنچ کر احتجاجی جلسے میں شامل ہو گیا،اس موقع پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی مالے کے ضلع سکریٹری کامریڈ پروفیسر امیش کمار ،کامریڈ سریندر پرساد سنگھ،احتجاجی مظاہرے کی صدارت صدر رام کمار اور آئسا کے ضلع صدر لوکیش راج نے مشترکہ طور پر کیا،جبکہ نظامت کے فرائض انجام انوس ضلع سکریٹری آصف الھدیٰ اور اے آئی ایس اے کے ضلع سکریٹری سنیل کمار نے کی۔ اس موقع پر انوس کے ضلع سکریٹری کرشنا کمار ، انوس ضلع کمیٹی ممبر دنیش کمار سنگھ ، نوشاد توحیدی ، پرویز اقبال،محمدراجو جھا ، ضلع کمیٹی ممبر محمد جاوید وغیرہ نے خطاب کیا۔

You might also like