Baseerat Online News Portal

پی ایم سی ایچ کے جونیئرڈاکٹروں کا حکومت کو الٹی میٹم

پٹنہ، 13 جولائی (بی این ایس )
بہار کے سب سے بڑے اسپتال پٹنہ میڈیکل کالج ہاسپیٹل میں جونیئر ڈاکٹروں نے آج سے اپنے کاموں کا بائیکاٹ کرلیا ہے۔ جس کے سبب مریضوں کو زبردست دقتوں کا سامنا ہے۔ پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بے قابو ہورہے کورونا وائرس کے باوجود ڈاکٹروں کو اس کے تحفظ کیلئے پی پی ای کٹ،ماسک،دستانہ وغیرہ کی پی ایم سی ایچ میں زبردست کمی ہے۔ ڈاکٹر اپنے جان کو ہتھیلی پر لے کر کام کررہے ہیں۔ بار بار حکومت سے گذارش کی جارہی ہے کہ ضروری سامان وافر تعداد میںدستیاب کرائے جائیں لیکن اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہورہا ہے۔ جس سے خدشہ ہے کہ پی ایم سی ایچ بھی کورونا کی زد میں آجائے۔ ویسے بھی کئی ڈاکٹر کورونا کی زد میں آچکے ہیں جو علاج کے بعد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔پی ایم سی ایچ جونیئر ڈاکٹرایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ہریندر نے اس سلسلے میں ایک ایمرجنسی میٹنگ کرکے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے۔ اگر حکومت نے فی الفور ضروری سامان پی ایم سی ایچ کودستیاب نہیں کرائے تو پی ایم سی ایچ کا کام کاج زبردست متاثر ہوگا۔

You might also like