Baseerat Online News Portal

سی بی ایس ای کے 12 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے ایک بار پھرماری بازی

نئی دہلی، 13 جولائی (بی این ایس )
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے پیر کو 12 ویں کلاس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ اس بار بھی لڑکیوں نے لڑکوں پربازی ماری، لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 5.96 فیصد زیادہ تھا۔ سی بی ایس ای کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اس سال کلاس 12 میں امیدواروں کی کل پاس فیصد 88.78 تھی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5.38 فیصد زیادہ ہے۔ 2019 میں مجموعی طور پر پاس کی شرح 83.40 تھی۔ اس سال لڑکیوں نے لڑکوں سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 92.15 تھا، جبکہ لڑکوں کی پاسنگ کا تناسب 86.19 تھا، لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 5.96 فیصد زیادہ ہے۔ ٹرانس جینڈر پاس کی شرح 66.67 فیصد تھی۔ یہ معلومات دیتے ہوئے وزیربرائے فروغ انسانی وسائل پوکھریال نشنک نے ٹویٹ کیا کہ طلبہ امتحانات کے نتائج ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور معیاری تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

You might also like