Baseerat Online News Portal

چین سے معاہدے کے بعد ایران نے ہندوستان کو دیا جھٹکا

آن لائن نیوزڈیسک
ایران اور چین کے مابین 400 بلین ڈالر کے قرار دادسے ٹھیک پہلے اس کے اثرات ہندوستان پر ظاہر ہونے لگے ہیں۔ ایران نے ہندوستان کو چابہار ریل منصوبے سے خارج کردیا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ معاہدے کے 4 سال بعد بھی ہندوستان اس منصوبے کے لئے مالی مدد نہیں کررہا ہے، لہٰذا اب وہ چابہار ریل منصوبہ خود ہی مکمل کرے گا۔ ایران کے اس اعلان سے ہندوستان کو ایک بہت بڑا سفارتی جھٹکا لگا ہے۔یہ ریل منصوبہ چابہار بندرگاہ سے جہدان کے درمیان تعمیر کیا جانا ہے۔ گذشتہ ہفتے ایران کے ٹرانسپورٹ اور شہری ترقیاتی وزیر محمد اسلامی نے 628 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ اس ریلوے لائن کو افغانستان کی جرانج بارڈر تک بڑھانا ہے۔ پورا منصوبہ مارچ 2022 تک مکمل ہونا ہے۔

You might also like