Baseerat Online News Portal

سچائی کو پریشان کیا جاسکتا ہے، دبایا نہیں جا سکتا:سچن پائلٹ

نئی دہلی،14جولائی(بی این ایس )
راجستھان میں نائب وزیر اعلی اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سچن پائلٹ نے منگل کے روز کہا کہ سچائی پریشان ہوسکتی ہے لیکن اسے شکست نہیں دی جاسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹویٹر پروفائل سے نائب وزیر اعلی اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر کا ذکر ہٹا دیا۔ اب ان کے پروفائل میں ان کے ایم ایل اے (ٹونک) اور سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کی ویب سائٹ لنک کا ذکر ہے۔ کانگریس ہائی کمان کے فیصلے کے بعد انہوں نے ٹویٹ کیاکہ حقیقت کو پریشان کیا جاسکتا ہے ، اسے شکست نہیں دی جا سکتی۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے منگل کو راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے سچن پائلٹ کو نائب وزیر اعلی اور پارٹی کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے پائلٹ خیمے میں گئے حکومت کے دو وزراء وشوند سنگھ اور رمیش مینا کو فوری طورپرہٹا دیا۔

You might also like