Baseerat Online News Portal

راجستھان بی جے پی صدر کا بڑا بیان، ’سچن پائلٹ کا پارٹی میں خوش آمدید‘

جے پور،14جولائی(بی این ایس )
کانگریس کے ریاستی صدر اور نائب وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اب سچن پائلٹ کا کیا موقف ہوگا؟ اس بارے میں کافی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ ادھر بی جے پی نے کہا ہے کہ سچن پائلٹ کے لئے پارٹی کا دروازہ کھلا ہے۔جب بی جے پی کے راجستھان صدر ستیش پنیا سے پوچھا گیاکہ کیا سچن پائلٹ کے لئے بی جے پی کے دروازے کھلے ہیں؟ اس سوال پر پنیا نے کہا کہ یقینی طور پر مختلف خیالات رکھنے والے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوتے رہے ہیں، کسی بھی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ بی جے پی کو کوئی پرہیز نہیں ہے، ہم مرکز کی ہدایات پر عمل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ اشوک گہلوت کی حکومت جائے، اقلیت کی حکومت ہے، راجستھان کیلئے اچھا نہیں ہوسکتا۔ستیش پنیا نے کہا کہ لوگ اس حکومت سے ناراض اور مایوس ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت اسے بچا نہیں سکتی، ہماری ترجیح یہ ہے کہ یہ حکومت اقتدار سے گر جائے، ہم محتاط ہیں، صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں اور اسی کے مطابق حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ بتادیں کہ کانگریس نے راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے پائلٹ کو نائب وزیر اعلی اور ریاستی صدر کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے پائلٹ خیمے میں گئے حکومت کے دو وزرا وشوندر سنگھ اور رمیش مینا کو بھی فوری طور پر ہٹا دیا۔

You might also like