Baseerat Online News Portal

سمستی پور کے ڈی ایم ششانک شوبھنکر کی کورونا تفتیشی رپورٹ پٹنہ ایمس میں آئ منفی

سمستی پور کے ڈی ایم ششانک شوبھنکر کی کورونا تفتیشی رپورٹ پٹنہ ایمس میں آئ منفی

 

 

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور کے ڈی ایم ششانک شوبھنکر نے صدر اسپتال کی ٹونیٹ مشین میں کورونا ٹیسٹ کروایا تھا ،جس میں کورونا مثبت پایا گیا تھا جس کے بعد نمونے کو پٹنہ ایمس بھیج دیا گیا تھا۔ پٹنہ ایمس میں کورونا کی تحقیقاتی رپورٹ منفی سامنے آئی جس کے بعد

ڈی ایم اور دیگر عہدیداروں نے سکون کا سانس لیا۔ ٹونیٹ ٹیسٹ میں ڈی ایم کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد پورے ضلع میں چرچا کا موضوع بنا ہؤا تھا ، اگرچہ ڈی ایم کی رپورٹ مثبت تھی لیکن ان میں کوئی کورونا علامات نہیں پائی گئیں تھیں۔ ٹونیٹ ٹیسٹ میں کورونا مثبت ہونے کے ڈی ایم صاحب اپنے آپ کو ہوم کورنٹاین ہو گئے تھے۔ڈی پی آر او نے بتایا کہ پیر کی صبح پٹنہ سے موصولہ تحقیقاتی رپورٹ میں ڈسٹرکٹ آفیسر کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

You might also like