Baseerat Online News Portal

مکھیا اور اس کے بیٹے ۔بیٹی کی کورونا رپورٹ آئی پازیٹیو ، اسی پنچایت کا ایک رورل پریکٹیشنر بھی نکلا پازیٹیو ،مچا ہڑکمپ ،148 کی جانچ میں 5 پائے گئے پازیٹیو

مکھیا اور اس کے بیٹے ۔بیٹی کی کورونا رپورٹ آئی پازیٹیو ، اسی پنچایت کا ایک رورل پریکٹیشنر بھی نکلا پازیٹیو ،مچا ہڑکمپ ،148 کی جانچ میں 5 پائے گئے پازیٹیو

 

جالے۔۔ مقامی بلاک میں کورونا پازیٹیو کا 5 نیا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک پنچایت کی مکھیا اور اس کے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی کوویڈ 19 جانچ کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔اتنا ہی نہیں بلکہ مکھیا کے پڑوسی رورل میڈیکل پریکٹیشنر ( کوئک ) کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ جبکہ مکھیا کے شوہر کی رپورٹ منفی آئی ہے۔اس سے ایک دن قبل کرانہ دکاندار کی جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔جیسے ہی مکھیا کے گھر میں کورونا کی انٹری ہونے کی خبر عام ہوئی لوگ دہشت میں آگئے۔ تاہم مکھیا اس کے بیٹے اور بیٹی کی کوئی ٹریولس ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے۔ پھر بھی تینوں جانچ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں۔متاثرہ مکھیا کے شوہر نے بتایا کہ مکھیا کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اپنے پڑوسی میڈیکل پریکٹیشنر سے علاج کروایا تھا۔ممکن ہے کہ ان کے رابطے میں آنے پر سبھی کورونا پازیٹیو ہوگئے ہوں گے۔ مقامی ریفرل اسپتال کے میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر گنگیش جھا نے کورونا متاثرہ کل 5 افراد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 14 جولائی کو 148 لوگوں کا نمونہ لیا گیا تھا جس میں ہفتہ کو 1 شخص کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی جبکہ اتوار کو پھر 4 لوگوں کی رپورٹ پازیٹیو ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کو علاج کے لئے ڈی ایم سی ایچ کے کوویڈ وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری طرف مکھیا کے شوہر نے ضلع انتظامیہ سے اپنے کنبہ کے تمام افراد کی کورونا وائرس کی جانچ کی فوری کروانے کی مانگ کی ہے۔

غور طلب ہو کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو کم کرنے کیلئے ریاست بہار میں پھر سے 16 جولائی سے مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے اور انتظامی افسران اس پر سختی سے عمل پیرا ہے پھر بھی لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں۔بلاوجہ باہر نکلنا ،ماسک کا استعمال نہیں کرنا اور سوشل ڈسٹینسگ پر عمل نہیں کرنا جاری ہے جس کا نتیجہ ہے کہ کورونا کی رفتار بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

You might also like