Baseerat Online News Portal

سیلاب کے پانی میں ڈوب جانے سے 2 برس کے معصوم سمیت 2 افراد کی موت ،بردی پور میں لاپتہ پروین داس کی تلاش جاری

 

سیلاب کے پانی میں ڈوب جانے سے 2 برس کے معصوم سمیت 2 افراد کی موت ،بردی پور میں لاپتہ پروین داس کی تلاش جاری

جالے۔۔ 28 جولائی

رفیع ساگر

(بی این ایس)

سمری تھانہ کے 2 مقامات پر پانی کے تیز بہاو میں ڈوب جانے سے 2 برس کے معصوم سمیت 2 افراد کی موت ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بھراٹھی پنچایت کے وارڈ 8 مہادلت ٹولہ میں لال موہن رام کے لڑکے آیوش کمار راجو کی موت ہوگئی ہے۔متوفی کو اس کی ماں ویبھا دیوی گود میں لیکر پانی لانے کے لئے چاپہ کل پہ پاس جا رہی تھی اسی دوران بچہ گود سے گر گیا اور سیلاب کے تیز بہاو میں بہہ گیا۔مقامی لوگوں نے لاش کو برآمد کر لیا ہے۔موقع پر پہنچی سمری پولیس نے لاش کو ضبط کر پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔مقامی مکھیا مغفرت پروین نے متاثرہ کنبے کو سرکاری مدد پہنچانے کے لئے سرکل انتظامیہ سے مانگ کی ہے۔ادھر بردی پور تری موہان کے پاس سیلاب کے تیز دھارے میں سڑھواڑہ رہائشی رام بہادر داس کا 18 سالہ بیٹا پروین داس بہہ گیا تاہم اب تک اس کی لاش کا سراغ نہیں لگ سکا ہے۔لاش کو برآمد کرنے کے لئے سرکل انتظامیہ نے موقع پر ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو لگایا ہے لیکن دیر شام تک ٹیم کو کامیابی نہیں مل پائی تھی ۔بتایا گیا ہے کہ وہ سمری بازار آنے کے لئے بریدی پور تریمو ہانی کے قریب سڑک پار کررہا تھا تبھی اس کا پاوں پھسل گیا اور سیلاب کے تیز دھارے میں بہہ گیا۔

 

You might also like