Baseerat Online News Portal

شمس ندیم کو جے ڈی یو پارٹی کا پنچایت صدر بنائے جانے پر حبیب اللہ ہاشمی کی نیک خواہشات

شمس ندیم کو جے ڈی یو پارٹی کا پنچایت صدر بنائے جانے پر حبیب اللہ ہاشمی کی نیک خواہشات

جالے۔۔28 جولائی

رفیع ساگر

(بی این ایس)

مقامی بلاک کے قاضی بہیڑہ باشندہ شمس ندیم کو جد یو اقلیتی سیل کا پنچایت صدر منتخب ہونے پر جنتا دل یو اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری حبیب اللہ ہاشمی نے نیک پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ شمس ندیم بہت ہی متحرک اور فعال نوجوان ہیں ان سے پنچایت میں پارٹی مضبوط ہوگی۔مسٹر ہاشمی نے کہا کہ قوم و ملت کے تئیں ان کا جذبہ نئی نسل کے لئے قابل تقلید رہا ہے ۔ جے ڈی یو اقلیتی سیل کا پنچایت صدر بنائے جانے ان کے پنچایت میں خوشی کی لہر ہے ۔ حبیب اللہ ہاشمی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مسٹر شمس ندیم اقلیتوں کے مسائل کو پارٹی کے پلیٹ فارم سے بہت مضبوطی سے اٹھا ئیں گے۔ اپنی نامزدگی پر شمس ندیم نے بلاک صدر منظور علی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شمس ندیم نے کہا کہ پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے اسے بخوبی ادا کرنے کی سعی کرتا رہونگا اور پارٹی کے ایک سپاہی کے طور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کا کام کرونگا۔

You might also like