Baseerat Online News Portal

پروفیسر شکیل صمدانی اعزاز سے سرفراز

  1. پروفیسر شکیل صمدانی اعزاز سے سرفراز

علی گڑھ، 29/جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی کو کووِڈ 19وبا کے دوران سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے درمیان تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں آسٹریا کی کمپنی ہرز کے یوروپ اور مشرق وسطیٰ ڈویژن کی جانب سے بین الاقوامی اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ ہرز کے جنرل منیجر مسٹر زوران بینکووِک کی سفارش پر دیا گیا ہے۔ پروفیسر صمدانی نے 2004میں پسماندہ طبقات کے درمیان تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی غرض سے سرسید اویئرنیس فورم قائم کیا تھا جو پوری سنجیدگی کے ساتھ سماج کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

پروفیسر صمدانی نے اس اعزاز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اعزاز کے ملنے سے مسرت ہوئی ہے کیونکہ ہرز ایک بین الاقوامی کمپنی ہے اور یہ اعزاز انہیں سماجی بہبود اور پسماندہ طبقات کے تئیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔

پروفیسر صمدانی کو یہ اعزاز ہرز کمپنی کے مشرق وسطیٰ ڈویژن کے بزنس ڈیولپمنٹ منیجر مسٹر فیصل عباسی کے ذریعہ دیا گیا۔

You might also like