Baseerat Online News Portal

حکومت عیدالاضحی کی نماز مساجداورعیدگاہ میں ادا کرنے کی اجازت دے:مولانا انیس الرحمن قاسمی

حکومت عیدالاضحی کی نماز مساجداورعیدگاہ میں ادا کرنے کی اجازت دے:مولانا انیس الرحمن قاسمی

پھلواری شریف29جولائی(پریس ریلیز)

قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہاہے کہ کورونا وبائی مرض کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ مرض کے پھیلاؤ کے باعث مذہبی عبادت گاہوں کوبھی بند کردیا گیا ہے،جس کی وجہ مسلمان عید گاہ،یا مساجد میں عیدالاضحی کی نماز ادا نہ کرسکتے ہیں۔ مولانا قاسمی نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے طے شدہ شرائط کے ساتھ لاک ڈاؤن میں حکومت کی اجازت سے منڈیوں وبازاروں میں بے شمار اشیاء فروخت ہورہے توسماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے مساجد میں نمازِ عید کی ادائیگی بھی ممکن ہے۔مولانا قاسمی نے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہاتوں کی طرح شہروں میں بھی ہاٹ اسپاٹ کو چھوڑ کریکم اکست سنیچرکومعاشرتی فاصلے اورماسک کے استعمال کے ساتھ عیدالاضحی کی نماز ادا کرنے کی اجازت دے؛تاکہ مسلمان عیدالاضحی کی نماز مساجد یا عیدگاہ میں ادا کرسکیں۔واضح رہے کہ مغربی بنگال میں بہار کی طرح 31جولائی تک ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ لیا گیا ہے،ساتھ ہی ہرہفتے دودن مکمل طورپر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔اس ضمن میں وزیراعلیٰ مغربی بنگال نے اعلان کیا ہے کہ چوں کہ یکم اکست میں عیدالاضحی ہے،اس لیے سنیچر کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ نہیں رہے گا،تاہم معاشرتی فاصلے اورماسک کا استعمال کرنا لازمی ہوگا.

You might also like