Baseerat Online News Portal

صفا ہائی اسکول نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی

صفا ہائی اسکول نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی

29 جولائی ممبئی

شہر ممبئی کے مشہور و معروف اسلامی انگلش اسکول صفا نے ایس ایس سی بورڈ 2020 امتحان کے نتائج میں صد فیصد کامیابی کی روایت برقرار رکھی جہاں اعلی عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ تجوید و دینیات کی بھی بہترین تعلیم دی جاتی ہے نیزکوشش کی جاتی ہے کہ چنندہ طلبہ دسویں کے ساتھ حافظ قرآن بھی ہوجائیں
امسال دسویں مرتبہ اسکول کے طلبا نے بورڈ کا امتحان دیا اور الحمدللہ اس سال بھی نتیجہ صد فیصد کامیابی کا رہا امتحان میں کل 88 طلبا شریک ہوئے 46.6 فیصد طلبہ نے امتیازی مقام حاصل کیا اور 38.6 فیصد طلبہ نے فرسٹ ڈویژن سے کامیابی حاصل کی
اور حافظ شیخ ذکوان ابن عبدالحنان نے 92 فیصد نمبرات حاصل کرکے ادارے میں اول مقام حاصل کیا علاوہ ازیں سید ایمن آصف 91 فیصد حافظ گیگا نی عمار 90فیصد موٹر والا سارہ سلیم 90 فیصد سروے زینب 90 فیصد سے نمایاں کامیابی حاصل کی
صفا ہائی اسکول ہی میں حفظ مکمل کرنے والے سات طلبہ بھی اس سال امتحان میں شریک ہوئے اور سبھی بہترین نمبرات سے کامیاب ہوئے
چنانچہ حافظ ذکوان 92 فیصد حافظ گیگانی عمار 90 فیصد حافظ ملا عبداللہ 85فیصد حافظ انصاری عبدالواحد 83فیصد حافظ ہنگورا عمار 79 فیصد حافظ طیبانی حارث 73 فیصد حافظ شیخ یوسف 63 فیصد سے کامیاب ہوئے
امسال ادارے کا ایچ ایس سی کا رزلٹ بھی عمدہ رہا ہاں پتا کالج کے کل 54 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے اور 98 فیصد کامیاب ہوئے
شعبہ سائنس میں میں فاروقی نبیلہ نے 81 فیصد شعبہ کامرس میں میں حافظ بھوئیرا عمارنے 87 فیصد اور شعبہ آرٹس میں قاضی آمنہ نے 74 فیصد تھے سے نمایاں کامیابی حاصل کی
اس وقت یہ ادارہ ٹرسٹیان محترمہ عشرت شہاب الدین شیخ مولانا محمود دریابادی موٹر والا سلیم اور عمیر شہاب الدین شیخ کی سرپرستی میں کامیابی کی راہوں پر گامزن ہے

You might also like