Baseerat Online News Portal

قاضی حبیب اللہ قاسمی کا انتقال ناقابل تلافی نقصان : قاضی اعجاز احمد

قاضی حبیب اللہ قاسمی کا انتقال ناقابل تلافی نقصان : قاضی اعجاز احمد
مدھوبنی : 30 جولائی (پریس ریلیز)
قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی حبیب اللہ صاحب قاسمی رحمہ اللہ علیہ اللہ کو پیارے ہو گئے ۔انا لللہ وانا الیہ راجعون ۔خبر سن کر سکتہ طاری ہو گیا ۔
علالت کی بھی خبر نہیں پائی اچانک اس عظیم حادثہ کی اطلاع سے صدمہ اور اضطراب کا پیدا ہو نا فطری بات ہے ۔
قاضی صاحب مرحوم جید عالم دین۔شریف النفس۔نیک طبیعت۔خوش اخلاق۔بلند کردار ۔صاحب نسبت بزرگ ۔پختہ اور کہنہ مشق مدرس۔ذی علم صاحب فقہ وفتاوی۔تجربہ کار قاضی شریعت ۔فکر امارت شرعیہ کے مضبوط ترجمان ۔عوام وخواص میں از حد مقبول۔اپنے گرفتار ۔ کردار اور رفتار میں عالمانہ شان اور متانت و سنجیدگی کے حامل ۔ نیز قومی و ملی معاملات میں حکمت ومصلحت کے ساتھ پیش رفت کرنے والی شخصیت آج ہمارے بیچ نہیں رہی۔۔قاضی صاحب کے گزر جانے سے تمام ملی امور کو انجام دینے میں نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔۔
اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔جو علمی خلاء پیدا ہوا ہے اس کی تلافی فر مادے ۔اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔ایں دعاء از من واز جملہ جہاں آمین آباد۔

You might also like