Baseerat Online News Portal

بالاساتھ کے محمد اقبال کو یوتھ آرجے ڈی کا بوکھڑا بلاک سکریٹری نامزد کئے جانے پر نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو کی نیک خواہشات

بالاساتھ کے محمد اقبال کو یوتھ آرجے ڈی کا بوکھڑا بلاک سکریٹری نامزد کئے جانے پر نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو کی نیک خواہشات

رفیع ساگر( بی این ایس)

جالے – – 30 جولائی

بوکھڑا بلاک کے پوکھریڑا پنچایت کی سابق مکھیا منی خاتون کے لڑکے وارڈ رکن اور آئندہ گرام پنچایت انتخابات کیلئے مکھیا عہدہ کے امیدوار محمد اقبال کو راشٹریہ جنتا دل یو کا بوکھڑا بلاک سکریٹری بنائے جانے پر علاقے میں خوشی کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ اس کی اطلاع دیتےہوئے پارٹی کے ضلع صدر مکیش کمار نے بتایا کہ بوکھڑا بلاک کیلئے ایک مضبوط قیادت کی ضرورت تھی اور اس کیلئے محمد اقبال کی شکل میں پارٹی کو نایاب تحفہ ملا ہے جس پر پارٹی کے کارکنان کو پورا اعتماد ہیکہ بوکھڑا میں پارٹی کی ترقی کیلئے محمد اقبال کے ذریعہ پوری کوشش کی جائے گی۔ وہیں بوکھڑا بلاک کے نائب پرمکھ آفتاب عالم نے محمد اقبال کو پارٹی کا یوتھ سکریٹری بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقبال ایک محنتی و ایماندار نوجوان کارکن ہیں اور ایسے لوگوں کی ضرورت پارٹی کو ہمیشہ رہتی ہے ۔ انہوں نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاک سطح پر اقبال کی کارکردگی نہایت ہی قابل تحسین ہے اور ہمیشہ وہ سماجی کام میں پیش پیش رہتے ہیں اس سے امید ہیکہ آئندہ پارٹی کو بلاک سطح پر مضبوطی ملے گی۔ ادھر محمد اقبال نے خود کو سکریٹری نامزد کئے جانے پر خوش نصیب سمجھتے ہوئے کہا کہ جس مقصد سے پارٹی نے ہمیں ذمہ داری دی یے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا اور سماج کے ضرورتمند طبقوں کے مسائل کو پارٹی کے پیلٹ فارم سے اٹھانے کی کوشش کرونگا۔

You might also like