Baseerat Online News Portal

حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق عید الاضحیٰ کا تہوار آپسی رواداری کے ماحول میں منائیں ، ایم آئی ایم کے بلاک صدر محمد فہد اور سکریٹری ریحان نیازی کامسلمانوں سے اپیل

حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق عید الاضحیٰ کا تہوار آپسی رواداری کے ماحول میں منائیں ،

ایم آئی ایم کے بلاک صدر محمد فہد اور سکریٹری ریحان نیازی کامسلمانوں سے اپیل ،

رفیع ساگر (بی این ایس)

جالے۔ عید الضحی کا تہوار ہمیں ایک ایسی قربانی کی یاد دلاتا ہے جس کے سہارے ہم اللہ کہ رضا کو حاصل کر کے خود کو عبدیت کے اس مقام تک پہونچا سکتے ہیں جس کا ہم سے ہمارا رب تقاضا کرتا ہے لیکن ہمیں اس کے لئے ان راہوں پر چل کر آگے بڑھنے کی کوشش کرنی ہوگی جن میں انسانیت کے احترام کا راز پوشیدہ ہو اس لئے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کا عمل انجام دیتے ہوئے ہمیں یہ خیال رکھنا ہوگا کہ ہمارے کسی عمل سے سماج کے کسی بھی طبقہ کے جذبات واحساس کو ٹھیس نہ پہونچے۔ یہ باتیں اے آئی ایم آئی ایم کے جالے بلاک صدر محمد فہد اور جنرل سکریٹری محمد ریحان نیازی نے جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہیں۔ انہوں نے نہ صرف مسلمانوں کو بڑی پاکیزگی کے ساتھ قربانی کرنے کا پیغام دیا بلکہ انہوں نے کہا کہ اس عمل کی انجام دہی کے ساتھ ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا ہوگا کہ ہمارے کسی بھی نقل وحرکت یا طرز عمل سے برادران وطن کے جذباب مجروح نہ ہوں اس لئے کہ ہم اپنے ملک کے تمام طبقات کے ساتھ رواداری کو یقینی بنائے بغیر کسی پرسکون نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت معتدی کرونا کے بھیانک دور سے گزر رہے ہیں اس لئے ایسے موقع پر ہمیں سرکاری ہدایات کا احترام کرتے ہوئے کرونا سے بچاو کی ساری تدبیریں اپنائے رکھنے کو بھی یقینی بنانا ہوگا تاکہ کرونا سے جنگ جیتنے کی راہ آسان ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ قربانی کا عمل حضرت ابراہیم علیہ السلام کے عشق خداوندی کا ایسا مظہر ہے جس کے سلسلہ کو اس امت میں بھی جاری رکھا گیا اس لئے اس موقع پر جہاں ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے کردار کو سامنے رکھنا ہوگا وہیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور ان کے طرز عمل کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی کوشش کرنی ہوگی تاکہ ہمارا یہ عمل اللہ کی خوشنودی کا سبب بن سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے ملک کے باشندہ ہیں جہاں مختلف مذاہب اور نظریات کے ماننے والے لوگ بستے ہیں اس لئے عید الاضحی کے مقررہ دنوں ہمیں آپسی محبت کے ساتھ شرعی احکامات کی پابندی کرنی چاہئے،تاکہ ملک میں خوشگوار فضا بنی رہے۔

You might also like