Baseerat Online News Portal

ایم ایل اے جیویش کمار نے سیلاب زدہ علاقوں کا کیا دورہ، کہا ریاستی حکومت ہر ممکن مدد کے لئے تیار

ایم ایل اے جیویش کمار نے سیلاب زدہ علاقوں کا کیا دورہ، کہا ریاستی حکومت ہر ممکن مدد کے لئے تیار

رفیع ساگر (بی این ایس)

جالے۔۔ مقامی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے جیویش کمار نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیکر مسائل سے جلد نجات دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران ایم ایل اے نے بھوانی پور کے ملک ٹولہ ، پھول ہٹی ٹولہ ، مہیسار ، استھوا ، کٹکا گاوں کا معائنہ کر کہا کہ ریاستی حکومت ہر متاثرہ فیملی کو 6000 روپے اس کے بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کر رہی ہے وہیں عوامی نمائندوں کی پہل پر خاندانی لسٹ میں بینک اکاونٹ نمبر کو اپڈیٹ کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال محروم فیملی کو بھی دھیان میں رکھیں تاکہ جو بھی سیلاب سے متاثر ہیں اس تک حکومتی امداد پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی اس مصیبت کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں اور لاک ڈاون میں دوسرے ریاستوں سے آنے والے مہاجر مزدوروں کی فکر کر رہی ہے ایسے لوگوں کو بھی آدھار کارڈ سے اناج دیا جا رہا ہے۔ مسٹر جیویش کمار نے کہا کہ فی الوقت کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے ایسے میں ہم تمام کی ذمہ داری ہیکہ سرکاری گائڈ لائن پر مکمل طور پر عمل کریں اور جہاں تک ممکن ہو سکے جسمانی دوری بنانے کے علاوہ ازدہامی مقامات پر ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ وہیں ایسی صورتحال میں محکمہ صحت ، سرکل آفیسر سمیت تمام سرکاری اہلکار آپ کی خدمت کیلئے تیار ہیں بس مثبت سونچ کے ساتھ عوام کو ان کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ موقع پر ایم ایل اے کے ساتھ بھاجپا منڈل صدر شیو شنکر ساہ ، اشوک ساہ، دلیپ ساہ ، وکاس یادو ، بالا لکھندر ساہ ، پنچایت سمیتی رکن شمبھو ساہ ، مکھیا کے شوہر سوبودھ ساہ ، دیپک جھا ، سابق ضلع پریشد انرودھ ساہ سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

You might also like