Baseerat Online News Portal

متاثرہ کنبہ کو سرکاری امداد کے لئے انسانی حقوق ایمرجینسی ہیلپ لائن ایسوسی ایشن دربھنگہ کے ضلع صدر منوہر جھا کی پیش رفت

متاثرہ کنبہ کو سرکاری امداد کے لئے انسانی حقوق ایمرجینسی ہیلپ لائن ایسوسی ایشن دربھنگہ کے ضلع صدر منوہر جھا کی پیش رفت

 

رفیع ساگر (بی این ایس)

جالے۔ سنگھواڑہ سرکل آفیسر کے ذریعہ ارسال لیٹر نمبر 417 مورخہ 10/02/2020 کے باوجود کسی طرح کی کارروائی ہوتے نہ دیکھ 3 یتیم بچوں کے سرپرست وصی انصاری کے ذریعہ انسانی حقوق ایمرجینسی ہیلپ لائن ایسوسی ایشن دربھنگہ کے ضلع صدر منوہر کمار جھا سے جانچ کیلئے درخواست کیا ہے۔اس سے متعلق جالے سرکل آفیسر انیل کمار مشرا سے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ مجھے اس کے بارے مزید معلومات نہیں ہے اس کام کیلئے جسے چارج دیا گیا ہے وہ ابھی بیمار ہیں اسلئے بھی کچھ پتہ لگانا مشکل ہے ویسے معلومات کی رپورٹ منگل تک بجیج دونگا۔ اسی یقین دہانی کے بعد معاملے کا ازالہ منگل تک مکمل ہوجائے گا اس کے بعد ہی انسانی حقوق کے ایمرجینسی ہیلپ لائن ایسوسی ایشن کے ضلع صدر منوہر کمار جھا متاثرہ سرپرست کے ساتھ واپس لوٹ گئے۔

You might also like