Baseerat Online News Portal

مولاناقاضی حبیب اللہ قاسمی؛ایک باکمال شخصیت:مولانا انیس الرحمن قاسمی

مولاناقاضی حبیب اللہ قاسمی؛ایک باکمال شخصیت:مولانا انیس الرحمن قاسمی

پھلواری شریف30(پریس ریلیز)

قومی نائب صدر آل انڈیاملی کونسل مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہاکہ میرے رفیق درس مولانامفتی قاضی حبیب اللہ قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ مدھوبنی واستاذحدیث وتفسیر مدرسہ فلاح المسلمین گواپوکھر مدھوبنی بھی مسافران آخرت میں شامل ہوگئے۔ (اناللہ واناالیہ راجعون) قاضی صاحب رحمہ اللہ بہت سی خوبیوں اور امتیازی اوصاف کے حامل تھے،دارالعلوم دیوبند کے ممتاز فضلاء میں سے تھے، حضرت مولاناوحیدالزماں کیرانویؒ کے معتمدشاگرد تھے،قاضی صاحب مرحوم کی شخصیت کامل ومکمل تھی۔جید عالم دین،شریف النفس،نیک طبیعت،خوش اخلاق،بلند کردار،صاحب نسبت بزرگ،پختہ اور کہنہ مشق مدرس،ذی علم صاحب فقہ وفتاوی،تجربہ کار قاضی شریعت،عوام وخواص میں از حد مقبول،اپنے گفتارو کردار اور رفتار میں عالمانہ شان اور متانت و سنجیدگی کے حامل،قرآن کریم اورعلوم اسلامیہ کے شناور،اسلاف کی روایتوں کے پاسبان،نیز قومی و ملی معاملات میں حکمت ومصلحت کے ساتھ پیش رفت کرنے والی شخصیت آج ہمارے بیچ نہیں رہی۔اللہ تعالی قاضی صاحب کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،جو علمی خلاء پیدا ہوا ہے اس کی تلافی فر مادے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

You might also like