Baseerat Online News Portal

قاضی حبیب اللہ کی خدمات اہم ،دور اندیشی مثالی تھی: پروفیسر شکیل قاسمی

 

پٹنہ:۳۱؍جولائی(پریس ریلیز)دار القضاء امارت شرعیہ مدھوبنی کے قاضی شریعت جناب مولانا حبیب اللہ قاسمی بے حد مقبول ، منکسر المزاج اور دور اندیش عالم دین تھے ۔ان کی خدمات کا دائرہ وسیع تھا ۔منصب قضا کے تقدس کا ہمیشہ انہوں نے خیال رکھا ، معاشرے سے اختلافات کو دور کرنے کی وہ عملی کوشش کرتے رہے ۔ اشاعت دین، فروغ تعلیم ، ملت کی صفوں کو مستحکم کرنے اور ملی وزن کو قائم کرنے کے لئے وہ ہمیشہ سرگرم عمل رہے۔ ان کے اچانک انتقال سے مجھے بے حد صدمہ پہونچا ۔ فاران انٹرنیشنل فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے اپنے تعزیتی بیان میں مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان سے میرے ذاتی مراسم تھے ، ان کی محبت میرا سرمایہ ہے ۔ میں ہر علاقے میں با اثر عالم دین کی موجودگی کی اہمیت کو ضروری سمجھتا ہوں، قاضی حبیب اللہ صاحب مدھوبنی کے علاقے کی اس ضرورت کی تکمیل کیا کرتے تھے ۔ وہ مختلف حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔ اللہ ان کی خدمات کو قبول کرتے ہوئے ان کی مغفرت فرمائے ۔ پسماندگان کو صبر دے۔ ان کے اہل خانہ ، مدرسہ فلاح المسلمین اور دار القضاء امارت شرعیہ مدھوبنی کے متعلقین کی خدمت میں میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔  

You might also like