Baseerat Online News Portal

پروفیسر شکیل احمد صمدانی نے یونیفارم سول کوڈ پر کلیدی خطبہ پیش کیا

علی گڑھ: 31؍جولائی(پریس ریلیز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر ایم شکیل احمد صمدانی نے یونیفارم سول کوڈ کے موضوع پر منعقدہ قومی ویبینار میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ شادی، طلاق، وراثت اور گود لینے کے امور میں ہندوستان کے سبھی شہریوں کے لئے ایک قانون بنانے کی بات کرتا ہے۔ انھوں نے آئین ہند میں مذکور بنیادی حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومتی پالیسی کے رہنما اصولوں کا ذکر کیا ۔
ویبینار کا اہتمام اجمل لاء کالج( ہوجائی، آسام) نے کیا تھا۔
پروفیسر صمدانی نے کہا کہ آئین ہند کا آرٹیکل 44 کہتا ہے کہ حکومت سبھی شہریوں کے لئے پورے ہندوستان میں یونیفارم سول کوڈ لانے کی کوشش کرے گی تاکہ تضادات ختم ہوں اور قومی اتحاد کا عمل پورا ہو۔
پروفیسر صمدانی نے ہندوستان میں پرسنل لاء کا تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے لاء کمیشن کی رپورٹوں کا بھی ذکر کیا۔ اجمل لاء کالج کے پرنسپل مسٹر عکاس علی اور فیکلٹی ممبر ڈاکٹر ارپتا داس نے اظہار تشکر کیا۔

You might also like