Baseerat Online News Portal

رومی قتل معاملے میں 3/اگست کو ہونیوالے عام اجلاس کو لیکرہوئی بیٹھک انجمن باشندگانِ بہار(ممبئی) نے غریبوں کے لئے کرایاماسک دستیاب 

رومی قتل معاملے میں 3/اگست کو ہونیوالے عام اجلاس کو لیکرہوئی بیٹھک

انجمن باشندگانِ بہار(ممبئی) نے غریبوں کے لئے کرایاماسک دستیاب

دربھنگہ: پریس ریلیز۔پچھلے دنوں سنگھواڑہ بلاک کے بردی پور باشند ضلع پریشد رکن جمال اطہررومی کو ڈی ایم سی ایچ میں آکسیجنہٹاکرڈی ایم سی ایچ کے غنڈے اورڈاکٹروں نے سازش کے تحت مار دیا تھا۔ لگاتار رومی قتل معاملے کو لیکر ضلع انتظامیہ سے جانچ کر قتل میں شامل لوگوں کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن ضلع انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہا ہے۔ آج آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدرنظرعالم کی قیادت میں بیداری کارواں کی آفس لال باغ میں ایک بیٹھک منعقد کی گئی جس میں محمدفرقان شیخ (برہی) نائب صدر، محمدزاہدحسین(عدلپور) چیئرمین لیگل سیل، انجمن باشندگانِ بہار(ممبئی)، مطیع الرحمن، ہیرا نظامی، ایڈوکیٹ صفی الرحمن راعین، احسان الحق آرزو (کانگریسی) وغیرہ موجود تھے۔ بیٹھک میں 3/اگست کو 1:30 بجے دن میں سمری چوک (اعجازاطہرببلو مارکیٹ) میں ہونے والے عام اجلاس کو لیکر تبادلہ خیال کیا گیا اور تاریخی احتجاج کو کامیاب بنانے پرغور و خوض کیا گیا۔اس موقع پر انجمن باشندگانِ بہار(ممبئی) کے نائب صدرمحمدفرقان شیخ و چیئرمین لیگل سیل محمدزاہدحسین نے انجمن کی جانب سے 600 ماسک بھی لوگوں کے بیچ بانٹنے کے لئے دستیاب کرایا اور آگے بھی ہر طرح کی ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ محمدزاہد حسین نے بتایا کہ انجمن باشندگانِ بہار(ممبئی) کورونا جیسی وبا اور سیلاب متاثرین کے لئے شروع سے ہی راحت کام میں لگا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ آگے بھی راحتی کام جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دربھنگہ ضلع کے صدر بلاک کے عدلپور گاؤں میں بچوں کی مدد کے لئے عارفہ ہیلپ سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں چھوٹے چھوٹے بچوں کا بہتر مستقبل بنانے کے لئے ہرممکن مدد کی جائے گی۔محمدفرقان شیخ نے بھی یقین دلایاکہ جہاں کہیں بھی راحت کی ضرورت ہوگی انجمن وہاں پہنچ کر پوری کوشش کرے گا اورغریب، مظلوموں کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔

You might also like