Baseerat Online News Portal

پولیس پر فائرنگ میں شامل 5 جرائم پیشہ گرفتار ،2 پستول ،1 زندہ کارتوس اور 1 لاکھ 26 ہزار کیش برآمد 

پولیس پر فائرنگ میں شامل 5 جرائم پیشہ گرفتار ،2 پستول ،1 زندہ کارتوس اور 1 لاکھ 26 ہزار کیش برآمد

 

2اگست

 

 

دربھنگہ ۔ محمد رفیع ساگر/یونیورسٹی تھانہ علاقہ کے دربھنگہ جنکشن پر جمعہ کی شام پولیس سے مڈبھیڑ میں شامل 5 جرائم پیشوں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 

گرفتار ہونے والوں میں ٹاون تھانہ علاقہ کے کوتوالی چوک باشندہ فیضان ناصر عرف گولو اس کا بھائی فیباد عرف جی صاحب ، شاہ گنج دیگھی رہائشی روشن کمار ، لہیریاسرائے تھانہ کے مولا گنج رہائشی شوربھ کمار اور کیوٹی تھانہ کے بلہا رہائشی روی پوروے شامل ہے۔ ان کے پاس سے 2 پستول ، ایک کارتوس ،6 کھوکھے اور ایک لاکھ 26 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔  سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے ہفتہ کو پریس بریف میں بتایا کہ کچھ جرائم پیشہ ہتھیاروں سے لیس تھے اور شاستری چوک سے ناکہ 5 کی طرف جارہے تھے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے شاستری چوک کا محاصرہ کیا اور انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران جرائم پیشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیم بار بار مجرموں سے ہتھیار ڈالنے کو کہتی رہی ، لیکن وہ لگاتار فائرنگ کرتے رہے۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس کے بعد سبھی ریلوے اسٹیشن کی طرف بھاگے۔ اس دوران روشن کمار اور شوربھ کمار کو دبوچ لیا گیا۔ان کے پاس سے ایک۔ایک پستول برآمد ہوئی۔ہتھیاروں سے لیس کچھ جرائم پیشہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سٹی ایس پی نے بتایا کہ فرار جرائم پیشوں کی گرفتاری کے لئے صدر ایس ڈی پی او انوج کمار کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ اس ٹیم نے چھاپہ ماری کر فیباد ، فیضان ناصر اور روی پوروے کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار جرائم پیشوں کے پاس سے برآمد پستول اور کارتوس کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ گرفتار سبھی جرائم پیشہ اس سے پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔ ان کی مجرمانہ رکارڈ کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔ چھاپے ماری مہم میں شامل پولیس افسران اور اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

You might also like