Baseerat Online News Portal

دربھنگہ میں نوجوان کا گولی مار کر قتل ،لاش ریلوے ٹریک پر پھینکا ،موقع سے 2 کھوکھا برآمد ، دن پہلے ہی جیل سے آزاد ہوا تھا مقتول للن یادو 20 ،پولیس تفتیش جاری

دربھنگہ میں نوجوان کا گولی مار کر قتل ،لاش ریلوے ٹریک پر پھینکا ،موقع سے 2 کھوکھا برآمد ، دن پہلے ہی جیل سے آزاد ہوا تھا مقتول للن یادو 20 ،پولیس تفتیش جاری

دربھنگہ ۔ محمد رفیع ساگر / دربھنگہ شہر میں ان دنوں جرائم پیشہ افراد بے لگام ہوچکے ہیں ۔گینگ وار کے ساتھ پولیس پر بھی فائرنگ کرنے سے وہ چوک نہیں رہے ہیں۔اس دوران ایک نوجوان کا قتل کر لاش کو ریلوے ٹریک پر ڈال دیا گیا ہے۔صدر تھانہ کی پولیس نے ایک مشتبہ نوجوان کی لاش میوزیم اور دونار گمتی کے درمیان سے برآمد کی ہے جس کو گولی مار کر موت کے گھات اتارا گیا ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔گولی نوجوان کے پیٹ اور آنکھ میں ماری گئی تھی۔صدر تھانہ انچارج ششی کانت سنگھ نے بتایا کہ لاش کی شناخت بہادر پور تھانہ کے گنج واجد پور باشندہ للن یادو ولد سکھرو یادو کی شکل میں ہوئی ہے جس کا مجرمانہ شبیہ رہا ہے۔حال ہی میں 20 دن پہلے ہی وہ جیل سے رہا ہوا تھا۔مقتول کے سینے پر گولی لگنے کے نشان پائے گئے ہیں۔لاش کو پوسٹ مارٹم کروا کر اس کے متعلقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔جائے وقوع سے 2 کھوکھا بھی برآمد کیا گیا ہے۔للن یادو کے خلاف بہادرپور ،صدر ،یونیورسیٹی اور اے پی ایم تھانہ میں مجرمانہ معاملے درج پائے گئے ہیں ۔تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

You might also like