Baseerat Online News Portal

حیاگھاٹ اور کمتول میں ممنوعہ شراب برآمد ،فرار کاروباری کی تلاش جاری

حیاگھاٹ اور کمتول میں ممنوعہ شراب برآمد ،فرار کاروباری کی تلاش جاری

 

 

دربھنگہ ۔ محمد رفیع ساگر / حیاگھاٹ تھانہ کی پولیس نے ہفتہ کی صبح خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر حیاگھاٹ ریلوے گمتی کے قریب موٹرسائیکلں پر بوریوں میں بھری ہوئی 82 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد کی ہے۔ پولیس نے موقع سے بغیر نمبر والی موٹرسائیکل بھی قبضے میں لی ہے۔تاہم موٹرسائیکل سوار اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔  تھانہ صدر امریندر کمار امر نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر 2 ہلکے رنگ کی پلاسٹک بیگ میں امپیریئل بلیو برانڈ کی 7 بوتلیں اور اسی برانڈ کی 375 ایم ایل کی 63 بوتلیں شراب ضبط کی گئی ہے۔ تھانہ صدر کے مطابق اس معاملے درج ہوئی ایف آئی آر میں دو افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

جبکہ کمتول پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ، تھانہ کماتول پولیس نے کوٹھیا گاؤں رہائشی کپلشور پاسوان ولد نیماتی پاسوان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کارروائی کی بھنک لگتے ہی شراب اسمگلر اپنے گھر سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے ذریعہ مکان کی تلاشی لینے کے دوران اس کے گھر میں چھپا کر رکھے گئے 750 ایم ایل کی 10 بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی گئی ہے۔ تھانہ صدر سرور عالم نے بتایا کہ اسمگلر کپلشور پاسوان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

You might also like