Baseerat Online News Portal

ڈاکٹر اشوک سہنی یوتھ آرجےڈی کے سیتامڑھی ضلع نائب صدر منتخب ۔

ڈاکٹر اشوک سہنی یوتھ آرجےڈی کے سیتامڑھی ضلع نائب صدر منتخب ۔


دربھنگہ ۔۔ راشٹریہ جنتا دل یوتھ کی جانب سے مسلسل پارٹی کی توسیع کاری پروگرام جاری ہے اسی کڑی میں یوتھ آرجے ڈی کے سیتامڑھی ضلع صدر مکیش کمار نے پارٹی کو توسیع کرتے ہوئے نوجوانوں کے مفاد میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنے والے ڈاکٹر اشوک سہنی کو پارٹی کے ضلع نائب صدر کی کمان سونپی ہے۔ موقع پر مکیش کمار نے کہا کہ پارٹی کو مستحکم قیادت کیلئے ایماندار ، شجاعت پسند اور متحرک و فعال سماجی کارکن کو نائب صدر کے عہدے پر مامور کیا گیا ہے ۔ان سے پارٹی کے مفاد میں کام کرنے کی امیدیں وابستہ ہے۔ ادھر پارٹی کے نائب صدر کے عہدہ کیلئے لیٹر ملنے پر ڈاکٹر اشوک سہنی نے مکیش کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے امیدوں پر صد فیصد کھڑا اترنے کی کوشش کرونگا اور تیجسوی یادو وضلع صدر کے ذریعہ سونپی گئی ذمہ داری کو ہر ممکن پورا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگی۔ موقع پر بوکھڑا بلاک کے نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو سمیت سابق ضلع پریشد رکن پرویز احمد ، یوتھ راجد سکریٹری محمد اقبال ،یوتھ راجد جنرل سکریٹری سراج الحق نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اشوک سہنی علاقے کے ایک متعارف شخصیت ہے اور راشٹریہ جنتا دل یوتھ پر کامل یقین رکھتے ہیں اسلئے مکیش کمار نے اشوک سہنی کو منتخب کر پارٹی کے تئیں اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کیا ہے۔

 

You might also like