Baseerat Online News Portal

صراط مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کے زیر اہتمام عیدالاضحی کے موقعہ پر تقریباً 500غریب گھرانوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم

صراط مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ضلع نرمل صوبہ تلنگانہ کی جانب سے ہرسال کی طرح امسال بھی عیدالاضحی کے موقع پر شہر نرمل کے پسماندہ محلہ جات: وائی یس آر کالونی،شیخ صاحب پیٹھ گٹہ ،صوفی نگر ،نائیڈو واڑہ،اور گاجل پیٹھ کے تقریباً 500 غریب خاندانوں میں عمدہ اور صاف گوشت کی تقسیم عمل میں آئی،

الحمدللہ مذکورہ بالا تمام محلہ جات میں صراط مستقیم سوسائٹی کے کارکنان نے، احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بذات خود، گھر گھر پہنچ کر قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔
صراط مستقیم سوسائٹی نرمل کے ذمہ داران: مولانا عبدالعلیم قاسمی ( سرپرست )مفتی احسان شاہ قاسمی ، مفتی عرفان اشاعتی ، مولانا امتیاز خان مفتاحی، حافظ ابو ماجد ،حافظ عمران قریشی نے اس کار خیر میں حصہ لینے والے اپنے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا ۔۔
قربانی کے گوشت کی تقسیم کے وقت ،مفتی حسان عبدالرشید خان قاسمی ،مفتی فہیم بیگ قاسمی مولوی اشتیاق اشرفی ،حافظ کلیم ، شیخ شبیرسر ودیگر شریک تھے

You might also like