Baseerat Online News Portal

راجد کے صوبائی یوتھ صدر قاری صہیب کا سہرسہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

راجد کے صوبائی یوتھ صدر قاری صہیب کا سہرسہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

4 اگست

سہرسہ،

آج دوپہر راشٹریہ جنتا دل یوتھ کے صوبائی صدر قاری صہیب نے پارٹی کے مقامی لیڈران کے ساتھ سہرسہ ضلع کے نوہٹہ بلاک کے اسے،کیدلی، رام پور ہاٹی، ہیم پور،نولا،پرساہا سمیت کئی سیلاب متاثرہ گاؤں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا اور متاثرین کے مابین راحتی اشیاء تقسیم کئے، کوسی ندی میں مسلسل تین گھنٹے کے سفرکے بعد ان جگہوں کا خود معائنہ کیا جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے_

اس موقع پر قاری صہیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں کورونا کے ساتھ سیلاب نے بھی تباہی مچارکھی ہے لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، نتیش کمار کی ناکامی سب کے سامنے ہے، یہ وہ علاقہ ہے جہاں انسان جانوروں سے بھی بدتر زندگی بتانے پر مجبور ہیں ، جو لوگ نتیش سرکار کی ترقی کی بات کرتے ہیں وہ کبھی یہاں آکر دیکھ لیں حالات کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا، انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سہرسہ ضلع کی اکثریت آبادی سیلاب سے متاثر ہے لیکن بہار سرکار نے اب تک اس ضلع کو سیلاب زدہ اعلان نہیں کیاہے کیا یہ کوسی کی عوام کے ساتھ مذاق نہیں ہے؟ انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کا ہرکارکن اس وقت سماجی خدمت میں لگاہواہے اس وقت انسانی جان کو بچانے کی ضرورت ہے سیاست کا وقت نہیں، انہیں نے کہا کہ ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی کے وجہ سے نیپال کی دادا گیری سامنے ہے اس تباہی کیلئے صرف ریاستی نہیں بلکہ مرکزی حکومت بھی قصور وار ہے،

قاری صہیب نے کہاکہ سیلاب متاثرین کو صرف وقتی مدد کی ضرورت نہیں بلکہ مستقل حل کی ضرورت ہے جب تک بہار سرکار سیلاب کی تباہی کو روکنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کرے گی اس وقت تک اس پریشانی کا کوئی حل نہیں نکل سکتاہے_

اس موقع پر انہوں نے بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو جی کے حکم پر متاثرین کے مابین راحتی اشیاء اور ماسک بھی تقسیم کیے_

ان کے ساتھ پارٹی کے صوبائی سکریٹری اجے سنگھ، سہرسہ کے نائب ضلع پریشد چیرمین چھتری یادو،بھارت یادو یوا ضلع صدر، رام سکھا مہتو،افضل خان،سید شفاعت جالیندرسنگھ، سنتوش سنگھ وغیرہ موجود رہے_

You might also like