Baseerat Online News Portal

آر بی آئی کے اعلانات کے بعد سینسیکس 362 پوائنٹ اچھلا

ممبئی ،6 اگست (بصیرت نیوز سروس /ایجنسی )ریزرو بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیانات سے آج گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھنے کوملی اور بی ایس ای سنیکس 550 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی میں 150 پوائنٹس سے زیادہ چڑھ گیا، موافق مالیاتی پالیسی کی امید میں مارکیٹ میں صبح سے ہی خرید چل رہی تھی۔ سینسیکس 283.47 پوائنٹس پر چڑھ کر 37،946.80 پر کھلا اور 200 پوائنٹس سے زیادہ کی برتری میں تھا۔ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانتا داس کے بیان کے بعد اچانک سینسیکس کا گراف بڑھ گیا اور 550 پوائنٹس سے بڑھ کر 38،221.40 ہو گیا۔
نفٹی بھی 84،05 پوائنٹس کی بڑھت میں 11،185.70 پوائنٹس پرکھلنے کے بعد 150
پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11،256.80 پوائنٹس پر آگیا. 38025 پر بازار بند ہوا، 362 پوائنٹس کے اچھال کے ساتھ شیئر بازار بند ہوا.

آئی ٹی ، ٹیک ، بینکنگ ، فنانس اور رئیلٹی گروپوں میں مزید تیزی آئی۔ آر بی آئی کے بینکاری نظام کو مستحکم کرنے ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے اور ہاؤسنگ سیکٹر کو مضبوط بنانے کے اقدامات کا مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا۔ ہمہ جہت خریداری کے دوران سرمایہ کاروں نے درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کی۔

You might also like