Baseerat Online News Portal

جناب خان عبداللطیف خان کی وفات ملت اسلامیہ کے لیے بڑا خسارہ: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

جناب خان عبداللطیف خان کی وفات ملت اسلامیہ کے لیے بڑا خسارہ: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

حیدرآباد : 7 اگست (پریس ریلیز)

 

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ناظم المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد نے جناب خان عبداللطیف خان ایڈیٹر ان چیف روزنامہ منصف وچیئرمین سلطان العلوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات ملت اسلامیہ کے لیے بڑا نقصان ہے، انہوں نے مسلمانوں کی نئی نسل کی تعلیم کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، ان کا سب سے بڑا اور یادگار کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے اردو اخبارات کو ایک نئی جہت دی، انھوں نے پہلی بار منصف کو ملٹی کلر میں شائع کرنا شروع کیا، اس کے ساتھ ساتھ ہر دن ایک خصوصی ایڈیشن کی طباعت کا نظم کیا، ہر موضوع پر اچھے کالم نگاروں کی خدمات حاصل کیں، اس کا جمعہ اور سنڈے ایڈیشن خصوصیت سے پوری دنیا میں پڑھا جاتا ہے اور ملک بھر کے کتنے ہی اخبارات و رسائل اس کے مضامین نقل کرتے ہیں، یہ اردو کا سب سے کثیر الاشاعت اخبارہونے کے ساتھ ساتھ صفحات کے لحاظ سے بھی ملک کا سب سے ضخیم  اخبار ہے، انہوں نے اپنے بعض رفقاء کے مشورہ سے جمعہ ایڈیشن میں” شمع فروزاں” اور” شرعی مسائل” کالم کے لیے راقم الحروف کا انتخاب کیا اور اظہار خیال کی پوری آزادی دی؛ چنانچہ اس وقت” شمع فروزاں” کالم کے تحت شائع ہونے والا مضمون ہر جمعہ کو ملک کے اکثر بڑے شہروں سے شائع ہوتا ہے، نیز ملک سے باہر بھی متعدد اخبارات اسے شائع کرتے ہیں، یقینا اس کے اجر میں وہ شریک ہیں، منصف ٹی وی بھی نہایت اہم خدمت انجام دے رہا ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے شروع کئے ہوئے کاموں کو جاری و ساری رکھے۔

You might also like