Baseerat Online News Portal

سول سرجن نے ڈاکٹر سمیت 6 صحت ملازمین کی حاضری کاٹی

سول سرجن نے ڈاکٹر سمیت 6 صحت ملازمین کی حاضری کاٹی ،

 

رفیع ساگر /بی این ایس

7 اگست

جالے۔ سول سرجن ڈاکٹر سنجیو کمار سنہا نے جمعہ کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سنگھواڑہ کا معائنہ کیا۔ اس دوران ڈاکٹر نثار احمد ، پرمانند گپتا ، عادل نظری ، حنا خورشید ، گوتم کمار اور اے این ایم پشپا کماری ، وجئے لکشمی کو غیر حاضر پاکر ان کی حاضری کاٹ دی اور وضاحت طلب کی ہے۔ سی ایس نے اسپتال میں طبی خدمات بحال رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے لاگ بک اپڈیٹ نہیں پائے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ سول سرجن نے واضح طور پر کہا ہے کہ نومولود کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ پیدائش کے دن جاری کر اس کے والدین کے حوالے کیا جائے۔ مریض کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا فائدہ پہنچائیں۔ نگراں صحت کارکنوں کے ذریعہ کارروائی کی جائے تاکہ عام لوگوں کا محکمہ پر اعتماد بحال ہو سکے ۔میڈیکل انچارج ڈاکٹر پریم چندر پرساد کو ضروری ہدایات دی اور کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کورونا انفیکشن کی رپورٹ کو باقاعدگی سے اپڈیٹ کرنے اور ہسپتال کے احاطے کی صفائی کا خیال رکھتے ہوئے وقت پر کام کرنے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر اے سی ایم او انیل کمار اور دیگر موجود تھے۔

You might also like