Baseerat Online News Portal

ریام میں 14 سالہ ارجن کا بہیمانہ طور پر قتل ،آنکھیں بھی پھوڑ ڈالی،لاش جلاون گھر سے برآمد ،سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے جائے واردات کا کیا معائنہ ،کہا جلد ہوگا معاملے کا انکشاف

ریام میں 14 سالہ ارجن کا بہیمانہ طور پر قتل ،آنکھیں بھی پھوڑ ڈالی،لاش جلاون گھر سے برآمد ،سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے جائے واردات کا کیا معائنہ ،کہا جلد ہوگا معاملے کا انکشاف

رفیع ساگر /بی این ایس

7 اگست

جالے۔۔ ریام تھانہ کے تحت پھلکاہی گاوں میں ایک معصوم کا گلا ریت کر بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔ قاتل نے مقتول کی دونوں آنکھیں بھی پھوڑ ڈالی۔ لاش گھر سے قریب 200 میٹر مشرق آنجہانی جئے نارائن جھا کے جلاون گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کی شناخت پھلکاہی پوکھر ٹول باشندہ روی شرما کے لڑکے ارجن کمار شرما (14) کی شکل میں ہوئی ہے جو مقامی

اپگریڈیڈ مڈل اسکول کوریانی میں 8 ویں درجے کا طالب علم تھا

۔ ادھر واقعہ کے بعد تھانہ صدر راکیش کمار سنگھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ جائے واردات پر پہونچے لیکن مقامی لوگ مشتعل ہوکر ایف ایس ایل ٹیم کو بلانے اور ارجن کے قاتل کی فوری گرفتاری کر پورے معاملے کا انکشاف کرنے کامطالبہ کرنے لگے۔ اسی درمیان کیوٹی تھانہ صدر شیو کمار یادو ، بھالپٹی اوپی صدر راما شنکر پاسوان ، مبی اوپی انچارج منیش کمار سمیت کئی تھانوں کے تھانہ صدر بھی موقع پر پہونچ کر لوگوں کو سمجھانے لگے لیکن لوگ نہیں مانے اس کے بعد صدر ایس ڈی پی او انوج کمار ، کمتول سرکل پولیس انسپیکٹر بسنت کمار جھا رائٹ کنٹرول وان کے ساتھ موقع پر پہونچے اور مشتعل لوگوں کے ساتھ بات چیت کر بڑی مشکل سے معاملے کو پر سکون بنایا ۔ غورطلب ہو کہ متو ارجن جمعرات کی شام قضائے حاجت کے لئے گھر سے نکلا لیکن وہ دیر شب جب گھر واپس نہیں لوٹا تو اہل خانہ کو تشویش ہوا اور اس کی تلاش کرنے لگے لیکن کافی کھوج بین کے بعد بھی اس کا کہیں پتہ نہیں چلا۔ جمعہ کی صبح قریب 6 بجے آنجہانی جھا کی اہلیہ اندرا دیوی جلاون گھر کے قریب واقع بیت الخلاء میں پہونچی تو جلاون گھر کا دروازہ کھلا پایا وہاں خون اور آدمی کا پیر دیکھتے ہی غش کھا کر گر گئی۔ اس کے بعد جیسے ہی یہ خبر گاوں میں پھیلی وہاں کہرام مچ گیا۔ لاش کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے لگی۔ بتایا جاتا ہیکہ ارجن اپنے والدین کا اکلوتا لڑکا تھا۔موقع پر پہونچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیاہے۔ادھر واقعہ کے بعد سٹی ایس پی یوگیندر کمار اور ایس ڈی پی او انوج کمار نے جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے کی باریکی سے جانچ کی۔سٹی ایس پی نے بتایا کہ جلد ہی پورے معاملے کا انکشاف کر لیا جائے گا۔

You might also like