Baseerat Online News Portal

ٹرک کی زد میں آکر بائک سوار کمپاؤنڈر ہلاک ، دوا دکاندار زخمی

ٹرک کی زد میں آکر بائک سوار کمپاؤنڈر ہلاک ، دوا دکاندار زخمی

رفیع ساگر /بی این ایس

7 اگست

جالے۔۔ سمری تھانہ کے دربھنگہ ۔مظفر پور این ایچ 57 شاہراہ پر کنورپٹی چوک کے قریب بائک پر سوار 2 نوجوانوں کو ایک تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا جس سے 1 شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کو زخمی حالت میں علاج کے لئے ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔واقعہ کو انجام دیکر بھاگ رہے ٹرک کو جمعرات کی صبح مقامی کنسی کے گاؤں والوں نے تعاقب کرکے پکڑ لیا۔حادثے کے بعد این ایچ 57 پر گھنٹوں آمدورفت متاثر رہی۔متوفی کی شناخت سنیل رائے کے لڑکے 20 سالہ جیوتی کمار کی شکل میں ہوئیی ہے ۔جوحیاگھاٹ تھانہ کے نیام گاوں کا رہنے والا تھااور لہیریاسرائے میں ڈاکٹر یو سی جھا کا کمپاؤنڈر تھا ۔وہیں مظفرپور ضلع کے کانٹی تھانہ کے دامودرپور رہائشی عظمت اللہ حسین کا لڑکا غلام فرید کو تشویشناک حالت میں ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے ۔وہ بھی لہیریاسرائے تھانہ میں دوا کی دکان چلاتا تھا۔رپورٹ کے مطابق چھپڑہ سے گندم سے بھرا ٹرک دربھنگہ فلاور مل جارہاتھا کنورپٹی کے پاس جیسے ہی ٹرک پہنچا نیل گائے کو بچانے میں ڈرائیور نے اپنا توازن کھودیا اور ٹرک مظفر پور سے دربھنگہ کی طرف آرہی بائک کو اپنی زد میں لے لیا جس سے بائک سوار 1 شخص کی موت ہوگئی وہیں دوسرے کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔سمری تھانہ کے معاون انچارج جگیشور یادو نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے۔ٹرک کا ڈرائیور اور خلاصی فرار ہوگیا۔پولیس نے حادثے کی شکار دونوں گاڑیوں

ٹرک BR06.GE2034 اور گلیمر بائک BR07X6227 کو ضبط کر لیا ہے۔

مقامی مکھیا کے نمائندہ محبوب عالم ، سرپنچ پھلو بابو اور سی پی آئی (ایم) کے رہنما دلیپ بھگت کی کوششوں سے ٹریفک سروس بحال ہوپائی۔

You might also like